• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رشی نے پرانی تصویر شیئر کر کے سب ہی کو چکرا دیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے والد رشی کپور کی جانب سے ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ یہ کوئی خاتون نہیں بلکہ بالی ووڈ کے ماضی کے اداکار پران ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رشی کپور کی جانب سے ایک پرانی تصویر ٹوئٹ کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نےلکھا کہ ’ بوجھیں یہ کون ہیں ، اگر کوئی صحیح جواب جانتا ہے تو براہ کرم انکشاف کرنے سے گریز کریں ، جنہیں نہیں معلوم انہیں بوجھنے دیں کہ یہ کون ہیں، میں آپ کو وقت دیتا ہوں اور اس کا انکشاف میں جلد ہی کروں گا۔‘

ٹوئٹر پر موجود صارفین کی جانب سے رشی کپور کی اس پوسٹ پر کئی لوگوں نے تُکّے لگائے اور کئی نے صحیح جواب دیئے۔

امیت نامی ایک ٹوئٹر صارف نے صحیح جواب دیتے ہو ئے انکشاف کیا کہ ’ یہ لیجنڈری اداکار پران ہیں۔‘

صارف نے اداکار پران کا جبرا فین ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اس تصویر کے پیچھے چھپی ساری کہانی سناتے ہوئے لکھا کہ ’پران اس وقت کنوارے تھے، انہوں نے اپنے بڑے بھائی کی شادی پر یہ روپ دھار کر اپنی نئی نویلی بھابی کے سامنے اپنے بڑے بھائی کی محبوبہ ہونے کی اداکاری کی تھی، اور یہ تصویر ان کے بیٹے سنیل سکندر کی جانب سے ان کی سالگرہ کے موقع پر پہلے ہی شیئر کی جا چکی ہے۔‘

رشی نے پرانی تصویر شیئر کر کے سب ہی کو چکرا دیا
بھارتی اداکار پران کرشن سکندر 

بعد ازاں رشی کپور کی جانب سے بھی امیت کے ٹوئٹ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ’یہ لیجنڈری اداکار پران خود ہیں، آپ کو مبارک ہو آپ نے صحیح پہچانا ۔‘

رشی کپور نے کہا کہ پران انکل بھیس بدلنے میں ماہر تھے، ان کا یہ روپ کسی فلم کے لیے نہیں بلکہ گھر والوں سے ہی ایک مذاق کا حصہ تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین