• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی صحافی عمران خان کے گرویدہ ہوگئے

عمران خان کا امریکی نشریاتی ادارے کو دیا گیا انٹرویو


عمران خان آج کل سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے موجود ہیں عالمی دنیا بھی وزیر اعظم کی معترف دکھائی دیتی ہیں۔

امریکی میڈیا کو دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر مقبول ہو رہا ہے، صحافی و ہدایت کارہ ایما گراہم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی تعریف میں ٹوئٹس کئے ہیں۔

انہوں نے انٹرویو کا ایک کِلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان سے ملاقات کر کے وہ بےحد خوش ہیں۔‘

سعودی صحافی نے کہا کہ 24 منٹ کا یہ انٹرویو دیکھنے کے لائق ہے، انہوں نے عمران خان کی تعریف میں لکھا کہ وہ ایک کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں۔

فہد کے اس ٹوئٹ کو بھی امریکی نشریاتی ادارے سے وابستہ ہدایت کار و اینکر  نے ری ٹوئٹ کیا۔

عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے جانے والے وزیر اعظم کاامریکی نشریاتی ادارے کی اینکر  ہیڈلی گیمبل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار بنایا جارہا ہے، پاکستان سیاحت کے لیے محفوظ ترین ملک ہے۔

کرکٹ سے متعلق سوال پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کل ان کے پاس کرکٹ دیکھنے کا وقت نہیں لیکن بن اسٹوکس زبردست کھلاڑی ہیں۔

تازہ ترین