• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی خیرپور آمد ، سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

بلاول کی خیرپور آمد ، سڑکیں ٹریفک کے لیے بند


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) بلاول بھٹو زرداری کی خیرپور آمد کے موقع پر عام ٹریفک کے لیے سڑکیں بند کردی گئیں، ٹریفک کے رش میں ایمبولینس اور جنازہ بھی پھنس گیا۔

بلاول بھٹو زرداری منظور وسان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے پہنچے تو انتظامیہ نے خاکی شاہ پل کے اطراف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند کردیں، جس کے باعث ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ٹریفک کے رش میں مریض کو سول اسپتال لے جانے والی ایمبولنس بھی پھنس گئی۔

شہریوں نے بمشکل جنازے کو ٹریفک کے درمیان سے نکالا، جبکہ بلاول بھٹو کی آمد سے قبل دکانیں بھی بند کرادی گئی تھیں۔

تازہ ترین