• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکارڈ توڑ قرضوں کے با وجود مہنگائی سمجھ سے بالاتر ہے،وقار مہدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو نوٹنکی بازکی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں غذائی اجناس سمیت ہر چیز پر حکومت کی جانب سے قہر پڑنے اورعوام کی چیخیں نکل جانے کے باوجودپی ٹی آئی شرمندگی یا افسوس سے قطعی عاری ہے۔ ملکی تاریخ کے ریکارڈ توڑ قرضے لینے کے باوجود آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی سمجھ سے بالاتر ہے۔ وقار مہدی نے کہا کہ آٹا بحران کیخلاف سلیکٹڈ وزیراعظم کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں انکوائری کمیشن بھی ایک مذاق ثابت ہوگا اور انکوائری کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکے گا انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال اور اسکا ایک ایک دن عوام پر عذاب بن کر گزر رہا ہے عوام معاش بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں۔ تنخواہ دار طبقہ ہر مہینے 15 دن بعد قرض لینے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
تازہ ترین