• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ اورحکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرینگے،رامین محمدحسنی

کوئٹہ (پ ر) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار زادہ میر رامین محمد حسنی نے کہا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو، وزیر اعلیٰ، اسپیکر، قائمقام گورنر، ڈپٹی اسپیکر،صوبائی وزیر اور ان کے والد مرحوم عبد المجید بزنجو مختلف محکموں کے وزیر، کزن نصیر بزنجو ڈسٹرکٹ چیئرمین آواران گزشتہ 4 دہائیوں سے آواران سے منتخب ہوتے ہو آ رہے ہیں، لیکن ضلع آواران ملک کا سب سے پسماندہ ترین ضلع ہے۔ انفراسٹرکچر کی تباہی،عوامی معیار زندگی کی مخدوش صورتحال سمیت پسماندگی کی جو منظر کشی ضلع آواران میں پائی جاتی ہے اس کی مثال کئی نہیں ملتی۔ چار دہائیوں سے حکومت کرنے والے ایک ضلع کی تقدیر نہ بدل سکے اور آج بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا کہہ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کاوشوں سے آج بلوچستان میں ترقی کی نئی راہ کھلی ہیں۔اپنی کھوئی سیاسی حیثیت کو قد آور بنانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرنے والے چا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان پر پارٹی مکمل اعتماد کرچکی ہے۔ بلوچستان میں ترقی کی سمت متعین کرنا اب کرپشن کے لٹیروں کو ہضم نہیں ہورہی۔ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن لیکن ذاتی مفادات کیلئے سیاسی ہلچل پیدا کرنے والے اب احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں۔ سیاسی مداری بننا اب ماضی کا حصہ بن چکا اور کھوئی ساکھ کو بیساکھی کا سہارا دینے کی کوشش سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔ وزیر اعلیٰ جام کمال خان اور صوبائی حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔
تازہ ترین