ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا پولیس نے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کے الزام میں 40 افراد کے خلاف مقد مہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہےتفصیل کے مطابق قاسم نواز نے زکریا پولیس کو درخواست دی کہ اس کے گھرکے ساتھ خواجہ قیصر کا پلاٹ ہے ملزمان فرخ آفتاب ، نیاز ، فرمان اور دیگر نامعلوم افراد نے پلاٹ کی چاردیواری گرادی اور گیٹ توڑ دیا ملزمان نے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی، منع کرنے پر قتل کی دھمکیاں دیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، تھانہ کینٹ پولیس نے ٹریفک وارڈن سے چالان بک چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ایک شخص کوگرفتار کر لیا ،ٹریفک وارڈن عمران سعید نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ ایئر پورٹ چوک پر ڈیوٹی پر موجود تھا کہ فارووق نامی کا چالان کیا جس نے اپنی کا ر غلط پارک کی ہو ئی تھی ،فارق نے اس سے چالان بک چھین لی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ، صدر پولیس نے شادی رکوانے کے لئے دھمکیاں دینے کے الزام میں 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ، تاج پورسندیلہ کے رہائشی محمد ریاض نے پولیس کو درخواست دی کہ رمضان ایک نامعلوم پولیس اہلکار کے ہمراہ اس کے گھر آیا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے شہلا کی کہیں شادی کی تو وہ اسے قتل کر دے گا رمضان نے اس کی بیٹی کے سسرال جاکر بھی دھمکیاں دی ہیں ملزم اس کی بیٹی کا سابق شوہر ہے ۔