• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے آئی سی یو میں ڈاکٹرزٹک ٹاک ویڈیو کلپ بنانےلگے‘نوٹس کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے انتہائی حساس شعبہ آئی سی یو میں ڈاکٹرز کی طرف سے موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیو کلپ بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق کارڈیالوجی ہسپتال شعبہ آئی سی یو میں امراض دل کےنوعیت کے سنجیدہ مریض داخل ہوتے ہیں۔جو کہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہوتے ہیں ایسے حساس نوعیت کے شعبہ میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کی طرف سے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی شکایات سامنے آئی ہیں‘داخل مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز فضول مشاغل میں اور ٹک ٹاک بنانے میں ڈیوٹی پوری کرتے ہیں‘شہریوں نے اعلی حکام سےنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین