• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بھی ملک آبادی پر کنٹرول کئے بغیر ترقی نہیں کرسکا‘شوکت خان

پشاور (لیڈی رپورٹر)محکمہ بہبودِ آبادی ضلع پشاور کے زیر اہتمام خاندانی منصوبہ بندی کے کے حوالے سے آگاہی شعور اجاگر کرنے اور بچوں میں موزوں وقفے کے فوائد کے حوالے سے یونین کونسل ہریانہ بخشو پل مسلم آباد سابق ناظم شوکت خان کے رہائش گاہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر اشفاق احمد کے زیر صدارت سیمینار منعقد ہوا۔جس میں شہزاد خان، کامل خان سید طارق شاہ، سابق نائب ناظمین کونسلرز ، مختلف مکاتب فکر عوام اور علاقے کے معززین نے شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ ہمیشہ محکمہ بہبودِ ابادی نے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کے حوالے سے معلومات و خدمات سر انجام دیں ہیں بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ہی صحت مند خاندان اور معاشرے کا ضامن ہے کوئی بھی ملک جس میں آبادی پر کنٹرول حاصل نہیں کیا ہو کبھی ترقی وخوشحالی حاصل نہیں کرسکا ہے انہوں نے کہا ہے کوئی بھی ملک تب ہی ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے جب وہاں کے عوام اپنے وسائل کے تناسب سے بچوں کی پیدائش میں اضافہ کریں ۔
تازہ ترین