• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی نے 2 حکومتی ارکان کو جھاڑ پلا دی

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی کے اجلاس کے دوران 2 حکومتی ارکان کو جھاڑ پلا دی۔

دورانِ اجلاس مسلم لیگ نون نے آٹے کے معاملے پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: ہم نے اپنے دورمیں کام کیے پر ڈھول نہیں پیٹے، پرویز الہٰی

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ نون کے اقلیتی رکن رمیش سنگھ اروڑا سے حلف لیا۔

اسپیکر نے کرتار پور راہداری کا کریڈٹ وزیرِ اعظم عمران خان کو دینے پر حکومتی رکن مہندر پال سنگھ کو ٹوک دیا اور کہا کہ جس بات کا پتہ نہ ہو، وہ نہیں کہتے، کرتار پور راہداری کا کریڈٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جپھی کو جاتا ہے ۔

چوہدری پرویز الہٰی نے نام دیئے بغیر بولنے پر ایک اور حکومتی رکن کو بھی جھاڑ پلا دی۔

یہ بھی دیکھئے: لاہور میں آٹے کی چکیاں بند کرنے کا اعلان


اجلاس کے دوران مسلم لیگ نون کے نائب صدر اور قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز نے کشمیر ایشو اور آٹے کے بحران پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیئے: تھوڑا صبر اور محنت کرنے کی ضرورت ہے، پرویز الٰہی

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ وہ آٹے کے بحران پر تا دمِ مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔

وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے وزیرِ اعظم عمران خان کی طرف سے عالمی فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھانے کے اقدام کو سراہا۔

تازہ ترین