• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ون وے خلاف ورزی کے مقدمات پر جج برہم


کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی کے مقدمات پر سول جج ملیر برہم ہو گئے اور انہوں نے ایس ایس پی ملیر کو طلب کر لیا۔

سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر غلام مصطفیٰ نے ایس ایس پی آپریشن ملیر کو اس ضمن میں نوٹس جاری کر دیاہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر غلام مصطفیٰ نے نوٹس میں استفسار کیا ہے کہ ضلع ملیر کے مختلف تھانوں میں دفعہ 279 اور 341 کے تحت مقدمات کیوں درج ہو رہے ہیں؟

سول جج نے جاری کیے گئے نوٹس میں مزید کہا ہے کہ پولیس کا یہ عمل ایس ایس پی اور ان کے ماتحت عملے کی غفلت اور نااہلی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، ’ون وے‘ کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں شروع

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر غلام مصطفیٰ نے نوٹس کے ذریعے ایس ایس پی ملیر کو ذاتی طور پر 27 جنوری کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

تازہ ترین