• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شانگلہ: 2 ملزم گرفتار، غیر قانونی بٹ کوئن آلات برآمد

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ایک کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کر کے خبیر پختون خوا کے مالاکنڈ ڈویژن میں واقع ضلع شانگلہ میں غیر قانونی سافٹ ویئر کمپنی سے بٹ کوئن کمانے والی مشینری اور آلات قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

غیر قانونی کمپنی نے خفیہ طور پر بٹ کوئن سے پیسہ کمانے کے لیے 84 قسم کے مختلف سافٹ ویئر لگا رکھے تھے۔

پولیس اور ایف آئی اے نے شانگلہ کے علاقے برکانا شاہ پور میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو مکان کو ایک سوفٹ وئیر کمپنی میں تبدیل کیا گیا تھا، جہاں جدید آلات اور مشینری نصب تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان بین الاقوامی گینگ کے لیےکام کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارت، شادی کے تحفے میں بٹ کوائن طلب

دوروزقبل کی گئی اس بڑی کارروائی میں گرفتارملزمان غلام احمد کا تعلق اوکاڑہ سے اور ساجد صدیقی کا تعلق لاہور سے ہے۔

ایف آئی اے نے کارروائی کر کے تمام جدید مشینری اور آلات قبضے میں لے لیئے جبکہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی اے پشاور کے حوالے کر دیا۔

عوام میں مقبول کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی ایک اور تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر میں جسٹن ٹروڈو کو اپنے آفس میں کھڑے ہوئے، جبکہ اُن کی کرسی پر اُن کی صاحبزادی کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: لقمان عرف ہلاکو انٹرپول کے ذریعے انڈونیشیا سے گرفتار

تصویر کے ساتھ ایک پیغام بھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک باپ کے علاوہ کوئی بھی خاتون کو ملکہ نہیں بنا سکتا۔

تازہ ترین