• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی امیرترین خواتین میں ساوتری جندل سرفہرست

کراچی(جنگ نیوز)فوربز کی جانب سے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں 2153 ارب پتی شامل ہیں جن میں 106بھارتی شہری ہیں ‘ان بھارتی شہریوں میں 6خواتین بھی شامل ہیں ۔فوربزکے مطابق بھارت کی امیرترین خواتین کی فہرست میں پہلا نمبر جنرل گروپ کی چیئرپرسن ساوتری جندل کا ہے جن کی دولت کا تخمینہ 4کھرب 77ارب بھارتی روپے ہے ۔جندل گروپ اسٹیل ‘توانائی ‘سیمنٹ اورانفرااسٹرکچر کی صنعتوں سے وابستہ ہے ۔دوسری پوزیشن کرن مازومدارشاوکی ہے جن کے اثاثوں کی مالیت 2کھرب 28ارب ہے۔انہیں بھارت کی امیر ترین سیلف میڈ خاتون کہاجاتاہے ‘انہوں نے 1978ء میں ملک کی سب سے بڑی فارماسیوٹیکل کمپنی بائیوکون کی بنیادرکھی تھی ۔انڈیا کی تیسری امیر ترین خاتون سمیتاکرشناہیں جن کا تعلق گودریج خاندان سے ہے ۔ان کے پاس 2کھرب بھارتی روپے کے اثاثے ہیں ۔چوتھے نمبر پر ملیکا شری نواسن ہیں جو دنیاکی تیسری بڑی ٹریکٹر کمپنی کی چیئر پرسن ہیں ‘ان کے پاس تقریبا ایک کھرب 50ارب روپے کے اثاثے ہیں ۔ہندوستان کی پانچویں امیر ترین خاتون لینا تواری ہیں جو معروف فارما سیوٹیکل کمپنی USVانڈیا کی مالک ہیں ۔ان کی دولت کا تخمینہ ایک کھرب 35ارب روپے ہے ۔بھارت کی چھٹی امیرترین خاتون انوآغاہیں۔ان کے پاس 78ارب روپے کے اثاثے ہیں۔
تازہ ترین