• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم میں تنقید سننے کاحوصلہ ہے، افواہیں جلد دم توڑ دیں گی، شاہ محمود

ملتان(نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میڈیا جمہوریت کا اہم ستون‘ تعلق برقرار رہے گا‘پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ‘ دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہواہے‘پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں‘ افواہیں جلد دم توڑ جائیں گی‘آٹا بحران مصنوعی ہے۔ناراض اراکین نے فارورڈ بلاک بارے خود تردید کردی۔ اراکین اسمبلی کے جائز مطالبات پورے کرینگے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ ہماری حکومت مافیا کا مقابلہ کررہی ہے۔وزیراعظم عمران خان مختلف شعبوں میں تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں لیکن مفاد پرست طبقہ راستے میں حائل ہے۔پنجاب حکومت نے کہا ہے آٹے کا بحران مصنوعی ہے،ذخیرہ اندوزوں کو شکست دینے کیلئے سیل پوائنٹ بنائے لیکن سیل پوائنٹ پر آٹا لینے والا کوئی نہیں ۔ تنقید سے گھبرانے والے نہیں ہمارے ناقدین نے تنقید کرنی ہے اور ہم میں تنقید سننے کا حوصلہ ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا خوش آئند بات ہے کہ آج ایف اے ٹی ایف اجلاس میں اپنےنکات رکھے جن کو بھارت کے سوا تمام ممالک نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ جو کام پچھلے 10سال میں نہ ہوا وہ 10ماہ میں ہوگیا۔بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان گرے لسٹ سے باہر آئے بلکہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔میں امید کرتا ہوں فروری کے مہینے میں پیرس میں منعقدہ ہونے والے اجلاس میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا اور سیاست کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
تازہ ترین