• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی بن گیا

یومِ جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی بن گیا


بھارت نے یومِ جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا، جگہ جگہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر کشمیری نام نہاد بھارتی یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

مقبوضہ وادی کے درالحکومت سری نگر کے داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ہر آنے جانے والی گاڑی پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے، شہر میں جگہ جگہ فوج کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینیئر رہنما محمد اشرف صحرائی نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نام نہاد یومِ جمہوریہ کو بطور یومِ سیاہ منائیں۔

یہ بھی پڑھیئے: مسئلہ کشمیر پر مہم شروع کرنے کا فیصلہ

حریت رہنما کا کہنا ہے کہ بھارت 72 برسوں سے کشمیریوں کو ان کا جمہوری حق دینے سے انکاری ہے۔

تازہ ترین