• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈولفن فورس کی بائیک پر نوجوان جوڑے کی سیر و تفریح

ڈولفن فورس کی بائیک پر نوجوان جوڑے کی سیر وتفریح


راولپنڈی میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے تفریح کے لیے لڑکے اور لڑکی کو ہیوی بائیک دے دی۔

نوجوان لڑکا اور لڑکی ڈولفن فورس کی بائیک سڑکوں پر دوڑاتے رہے لیکن بائیک پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کی وڈیو نے معاملے کا بھانڈا پھوڑدیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سٹی پولیس آفس (سی پی او) راولپنڈی نے ڈولفن فورس کے اہلکاروں آکاش اور ارسلان کو معطل کردیا۔

ڈولفن فورس اہلکاروں کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے رمضان اور عدنان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی محکمانہ انکوائری بھی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین