• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیثیت جج ہمیں پہلے اپنے گھرکو ٹھیک کرنا ہوگا،جسٹس اطہرمن اللہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نےایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ فوجداری نظام عدل کے فعال نہ ہونے سے معاشرے کو شدیدنقصان ہو تا ہے، بحیثیت جج ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقہ سےسر انجام دینےکیلئے پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرناہو گا۔انہوں نےان خیالات کااظہارہفتہ کے روز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اورسیشن ججوں کی تربیت کیلئے منعقدہ 7 روزہ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کرمنل جسٹس سسٹم کو فعال بنانے میں ہم سب کو اپناکردار ادا کرنا ہو گا، آئین کے مطابق فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،کیا یہ حق انہیں فراہم کیا جا رہا ہے؟ماڈل کورٹس کا قیام فوری اور سستے انصاف کی جانب ایک قدم ہے، انصاف کی فراہمی میں آپ لوگوں کا کلیدی کردار ہے اورہمارا مستقبل آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔
تازہ ترین