• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلو: مسروقہ گاڑی اورلاکھوں روپے مالیت کا گھی برآمد، 2افرادگرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوہلو لیویزنے مختلف کارروائیوں میں دوافراد کوگرفتارکرکے مسروقہ گاڑی اور لاکھوں روپے کا گھی برآمد کرلیا لیویز کے مطابق کوہلو شہرسے گزشتہ روز نامعلوم شخص نے گاڑی چور کی تھی اطلاع ملنے لیویز نے فوری ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی تاہم ایف سی چیک پوسٹ ناران پر ایف سی نے ملزم کو گاڑی سمیت پکڑ لیا بعدازاں ملزم اورگاڑی کو لیویز کے حوالے کردیاگیا ایک اورکارروائی میں لاسیزئی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ گھی برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔
تازہ ترین