• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل 20ء میں نہیں، 21ء میں حل ہونگے: شیخ رشید

جو کرپٹ ہوگا عمران خان کی کابینہ میں نہیں ہوگا: شیخ رشید


وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ 2020ء میں مسائل حل کریں گے، جبکہ میں اپنے لوگوں کو کہتا ہوں کہ مسائل 2021ء میں حل ہوں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، عمران خان اور عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے نام سمجھتے ہیں کہ وزارتِ اعلیٰ پر ان کا حق ہے، عمران خان لاہور جائیں گے تو وہاں سے اچھی خبریں آئیں گی۔

وزیرِ ریلوے نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، افواہیں پھیلائیں جا رہی ہیں، ایم کیو ایم کی جائز باتیں ہیں، چوہدری برادران بھائیوں کی طرح ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ایم کیو ایم کو پیسے تو مل جائینگے،وزارت نہیں، شیخ رشید

چوروں اور ڈاکوؤں نے ملک کو لوٹا، ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، کابینہ میں تجویز دوں گا کہ منتخب لوگوں کی پرائس کنٹرول کمیٹی ہونی چاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ایک آئی ٹی یونیورسٹی کی منظوری ہو گئی ہے، یہ واحد شہر ہوگا جہاں 4 یونیورسٹیاں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ جو عوام سے وعدے کیے ہیں وہ پورے کرنے جا رہے ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میرا ساتھ دیا۔

وزیرِ ریلوے نے ایک بار پھر تسلیم کیا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، مانتے ہیں، جو کرپٹ ہوگا وزیرِ اعظم عمران خان کی کیبنٹ میں نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: نواز شریف نہیں آ رہے، نہیں آ رہے، نہیں آ رہے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو عمران خان اور عثمان بزدار لال حویلی میں جلسہ کریں گے، میں نے کابینہ میں ڈٹ کر مخالفت کی کہ آٹا ایکسپورٹ نہ کریں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت میں مہنگائی ختم کریں گے، راولپنڈی میں 4 ترقیاتی کام کر کے آخری جلسہ کروں گا اور آپ سے اجازت لوں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں گی، آئی ایم ایف کے پاس جانا اس حکومت کی مجبوری تھی۔

تازہ ترین