• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تعداد 12,37,979تک پہنچ گئی

راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی میں رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تعداد 12,37,979 تک پہنچ گئی ۔ان میں 130,759 گاڑیاں اور 972,736 موٹر سائیکلز شامل ہیں ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ضلع راولپنڈی میں اب تک مجموعی طور پر 12,37,979 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کی ہے جن میں 39,994 ڈیزل گاڑیاں ، 33,617 سی این جی گاڑیاں جبکہ 11,64,368 پٹرول گاڑیاں شامل ہیں ۔اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر موٹر سہیل شہزاد نے اے پی پی کو بتایاکہ 10 فیصدرعایت کے ساتھ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی رعائتی مدت کے خاتمہ کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر میں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیاہے ۔اس ضمن میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جوکہ ضلع بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف بر سر پیکار ہیں جبکہ بغیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلز اورگاڑیوں کے خلاف بھی گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔
تازہ ترین