اسلام آ باد (خصوصی نامہ نگار) تھا نہ رمنا پولیس نےکا رروائی کے دوران گن پو ائنٹ پر وارداتیں کر نے والے گروہ کے 4ملزمان گرفتا رکر لیا گیا ، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا گیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سیکٹر جی تیر ہ ، سیکٹر جی بارہ اور گو لڑ ہ کے علا قوں میں گن پوائنٹ پر متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔ ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید کی خصوصی ہد ایا ت پر ایس پی صدر محمد عمر خا ن نے زیر نگر انی ایس ڈی پی او شالیمار سرکل رانا عبدالوہا ب ، ایس ایچ او تھا نہ رمنا سب انسپکٹر حبیب الر حمان ، اے ایس محمد اکرم معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے گن پو ائنٹ پر وارداتیں کر نے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں عبد الرحمن ولد سجا ول عزیز سکنہ تحصیل و ضلع کر ک حا ل بنی سٹا پ گو لڑہ ریلو ے اسٹیشن اسلام آ باد ، حمزہ حیدر ولد حشمت خا ن سکنہ ضلع کو ہا ٹ حا ل ضلع ٹیکس ترنو ل اسلام آ باد ، حید رعلی ولد طا لب حسین سکنہ ضلع وہا ڑ ی حا ل گو لڑ ہ ریلو ے اسٹیشن اسلام آ باد اور محمد رمضا ن ولد محمد خان سکنہ ایو ب چوک تحصیل و ضلع جھنگ حال گو لڑ ہ ریلوے اسٹیشن اسلام آ باد شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا گیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سیکٹر جی ٹین , سیکٹر جی با رہ , سیکٹر جی تیرہ , سیکٹر جی تیر ہ فور سے گن پو ائنٹ پر متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جا ر ی ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اعلیٰ کا رکر دگی کو سر اہا ہے، انہو ںنے تما م پولیس افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ، تا کہ شہر یوں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔