• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادہندگان سے واجبات کی وصولی، آئیسکو فیلڈ دفاتر تعطیل کے دوران کھلے رہے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) نادہندگان سے واجبات کی سو فیصد وصولی کویقینی بنانے کیلئے آئیسکو کے پانچوں سرکلز میں فیلڈ دفاتر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہے اور ایسے صارفین جن کے ذمہ بجلی کے واجبات تھے ان کے میٹرز کاٹے گئے اور بل ادا کرنے کی صورت میں انھیں بحال کیا گیا، آئیسکو چیف شاہد اقبال چوہدری اور چیف انجینئر کسٹمر سروسز محمد ایوب نے تمام کاروائیوں کی براہ راست نگرانی کی،آئیسکوچیف نے تمام افسران و عملے کی کاوشوں کو سراہااور انہیں سیکرٹری پاور ڈویژن کا پیغام سنایا جس میں انھوں نے آئیسکو چیف اور ان کی ٹیم کی بجلی چوروں کے خلاف کی جانے والی کاوشوں، بجلی نادہندگان سے واجبات کی ریکوری اور بجلی کی خطرناک لائنوں کی محفوظ جگہوں پر شفٹنگ کو سراہا،آئیسکو چیف نے کہا کہ دیگر محکمانہ کاموں کے ساتھ ساتھ واجبات کی وصولیوں کو ممکن بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے صارفین جو بجلی کے بل جمع نہیں کراتے انھیں نوٹس جاری کیے جائیں اور عدم ادئیگی پر کسی دباؤ میں آئے بغیر ان کے میٹر کاٹ دئیے جائیں اوراس وقت تک بجلی کی سپلائی بحال نہ کی جائے جب تک بل ادا نہ کر دئیے جائیں کیوں کہ جو بل ادا کرئے گا انھیں بجلی فراہم کی جائے گئی۔آئیسکو چیف نے صارفین سے کہا کہ اگر انہیں بجلی کے بل موصول نہیں ہوئے تو وہ متعلقہ دفتر،کسٹمر کئیر سنٹرز یا آئیسکو ویب سائیٹwww.iesco.com.pk سے موجودہ بل حاصل کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین