• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد موٹروے پر کار اور ٹریلر میں تصام، 3 جاں بحق


فیصل آباد کے قریب موٹروے ایم فور پر کار اور ٹریلر میں تصام سے کار میں سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق کھاریاں کی رہائشی فیملی بہاولپور سے واپس آ رہی تھی کہ موٹروے امین پور انٹرچینج کے قریب ان کی کار ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کٹر کی مدد سے گاڑی کو کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو باہر نکالا اور انہیں الائیڈ اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال ڈرائع کے مطابق حادثے کی دونوں زخمی خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

تازہ ترین