• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور ، نسیم شہزاد نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا

پاکستانی قوم کے فرزند دنیا کے کسی بھی حصے میں مقیم ہوں ان کے دل میں پاکستان ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے اپنی محنت ، ذہانت اور فرض شناسی سے اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

ایسے ہی پاکستانیوں میں ایک بڑا نام سنگاپور میں مقیم پاکستانی فرزند ڈاکٹر نسیم شہزاد کا بھی ہے جنہو ں نے اپنی محنت ، لگن اور فرض شناسی سے نہ صرف سنگا پور بلکہ دنیا بھر میں ایک مقام حاصل کیا ہے بلکہ پاکستان کا نام بھی پوری دنیا میں روشن کیا ہے ۔

ڈاکٹر نسیم شہزاد اس وقت دنیا کی سب سے بڑی انجینئر نگ فرہم کے مالک ہیں ، ان کی فرم کے دنیا کے پچاس ممالک میں دفاتر ہیں اور ساڑھے چار ہزار سے زائد ملازم ان کے ادارے میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ ان کے سالانہ منصوبوں کی مجموعی مالیت پچیس ا رب ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔

ڈاکٹر نشیم شہزاد کیڈٹ کالج سے انٹر کیا جس کے بعد یونیورسٹی آف پشاور سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے 1974ء میں سنگاپور آگئے اور 1976ء میں یونیورسٹی ااف سنگاپور سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر نسیم شہزاد کے مطابق انہیں امریکا کی کولونل یونیورسٹی میں بھی داخلے کی آفرز ہوئیں تھیں تاہم انہو ں نے یونیورسٹی آف سنگاپور میں ہی تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دی تاہم ڈاکٹریٹ کے لیے انہو ں نے یونیورسٹی آف ہوائی کو ترجیح دی اور وہاں سے انجینئر نگ کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر نسیم شہزاد کے مطابق وہ سنگاپور میں رہنے اور تعلیم حاصل کرنے اور کاروبار کرنے کے اپنے فیصلے پر انتہاءی مطمئن ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں ہر کام میرٹ پر ہوتا ہے اور جہاں میرٹ ہو وہاں ترقی کے موازی مواقع سب کو حاصل ہوتے ہیں اور ان کی ترقی کی وجہ بھی میرٹ کا بہترین نظام ہے ۔

ڈاکٹر نسیم شہزاد نے نہ صرف سنگاپور بلکہ دنیا کی کئی بلند ترین اور عالمی شہرت یافتہ عمارتیں ڈیزائن کی ہیں جن میں سنگاپور کی مرینا بے فنانشنل سینٹر، گارڈن بائی دا بے، مرینہ کوسٹل ایکسپریس وے، ریزرٹ ورلڈ سنگاپور، چانگی ائیرپورٹ، سنگاپور کی بلند ترین عمارت تانجانگ پیپر سینٹر جبکہ دبئی مال اور بیاسی منزلہ بلند عمارت اوشن ہائٹس دبئی بھی ڈاکٹر نسیم شہزاد کی کمپنی کی ڈیزائن کی ہوئی ہے ۔

اس کے علاوہ چین، اسسٹریلیا، ملایشیاء سمیت درجنوں ممالک میں سیکڑوں عمارتیں ڈاکٹر نسیم شہزاد کی کمپنی کا شاہکار ہیں۔

ان کی خدمات کی بدولت نہ صرف سنگاپور کی حکومت نے ان کو اعلیٰ ترین ایوارڈز سے نوازا ہے بلکہ حکومت پاکستان نے بھی ڈاکٹر نسیم شہزاد کو تمغہ امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا ہے ۔

تازہ ترین