• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر نے اپنا پہلا ایوارڈ والدہ کے نام کردیا

معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنا پہلا اسٹائل ایوارڈ اپنی والدہ کے نام کردیا۔

عاصم اظہر نے اپنا پہلا ایوارڈ والدہ کے نام کردیا


  عاصم اظہر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ  اور معروف ٹی وی اداکارہ گل رعنا کے ساتھ تصویر شیئر کی۔


عاصم اظہر ایک ہاتھ میں ایوارڈ تھامے والدہ کے ساتھ  بہت ہی خوش نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے اِس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کی دُعا ہو تو سب کچھ ہے، لَو یو امّاں، یہ ایوارڈ آپ کے لیے۔‘

عاصم اظہر کی اِس تصویر پر گلوکارہ عائمہ بیگ نے ’ماشا اللّہ‘ کا کمنٹ کیا۔

ماڈل مہرین نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماشااللّہ مبارک ہو، اللّہ تمہیں خوش رکھے۔‘

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں اداکار و ماڈل ہانیہ عامر اُن کو ایوارڈ دے رہی ہیں، گلوکار نے تصویر کے کیپشن میں ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ کو ایوارڈ پیش کرنے والا سب سے بہترین ہو۔‘


گلوکار کی اِس پوسٹ پر کامیڈین اداکار ایاز سامو نے کمنٹ کیا کہ ’میرا بھائی بہت بہت مبارک ہو۔‘

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ہانیہ عامر اُن کو ایوارڈ دے رہی ہیں، عاصم اظہر نے ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنا ایوارڈ اپنی والدہ کے ساتھ ساتھ اُن تمام ماؤں کے نام کر رہے ہیں جو Singal Mother ہوکر اِس معاشرے میں مشکلات کا سامنا کرکے اپنے بچوں کی اچھی پرورش کر رہی ہیں۔


گلوکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا پہلا ایوارڈ، ہم نے یہ کرلیا، یہ میرا ایوارڈ نہیں ہے بلکہ آپ سب کا ہے، شکریہ۔‘

اُن کی اِس پوسٹ پر گلوکار عُزیر جیسوال نے  بھی مبارکبادی کا کمنٹ کیا۔


تازہ ترین