• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: سندھ کے سرکاری اسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا

کورونا وائرس: سندھ کے سرکاری اسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا


وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں کو الرٹ کردیا ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایڈوائزری آچکی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ کورونا وائرس جانوروں سے بھی پھیل سکتا ہے، اگر کتے یا بلی وائرس سے متاثر ہوں تو وائرس انسانوں میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے پالتوں جانوروں کی دیکھ بھال کے دوران بھی خاص احتیاط کرنے اور ان سے فاضلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے یہ بھی کہا کہ احتیاطی تدابیر کے تحت ماسک پہنیں ،دوسروں سےہاتھ نہ ملائیں۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی سطح پر کورونا وائرس کے پیش نظر ایمرجنسی سیل بھی بنادیا گیا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق کورونا وائرس کھانسی، زکام اور بخار کی طرح کی علامات رکھتا ہے، جس سے بچاؤ احتیاطاً صفائی ستھرائی اور پانی ابال کر اور زیادہ سے زیادہ پینا ہے۔

تازہ ترین