• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی فریٹ ٹرین منصوبے پر اسد عمر کی ایم کیو ایم کو تسلی

کراچی فریٹ ٹرین منصوبے پر اسد عمر کی ایم کیو ایم کو تسلی


وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل پر قابو پانے کیلئے فریٹ ٹرین چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ کیا ہے؟ اور یہ کب شروع ہوگا؟ کوئی نہیں جانتا، یہاں تک کہ ریلولے افسران بھی اس سے بے خبر نکلے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ کراچی کے ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے وفاق کراچی فریٹ ٹرین منصوبہ شروع کررہا ہے، جس کیلئے31 جنوری تک کمیٹی میں سفارشات جمع کروائی جائیں گی۔

کراچی فریٹ ٹرین منصوبہ کیا ہے؟ منصوبے کی کمیٹی میں کون کون ہیں؟ اس کی لاگت کیا ہوگی؟ منصوبہ کب شروع ہوگا اور کب مکمل ہوگا؟

یہ وہ سوالات ہیں جن کے جوابات محکمہ ریلوے کےاعلیٰ افسران کے پاس بھی نہیں ہیں، جب کراچی ڈویژن کے افسران سے معلوم کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کاغذی بھی نہیں بلکہ خیالی باتیں ہیں۔

رواں ہفتے جب ان سے رابطہ کیا تو ان کے مطابق تاحال کمیٹی کی تشکیل بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کی سفارشات جمع کروائی گئی ہیں۔

ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ منصوبے پر ان سے تو فی الحال کسی نے کوئی تجاویز نہیں مانگیں، جب کمیٹی کا نوٹیفکیشن ان کےپاس آئےگا تو آگے بات بڑھے گی۔

تازہ ترین