• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

محمود آباد، مکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت 3 زخمی

محمود آباد، مکان میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق


کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمود آباد میں مکان میں دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت3افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق محمود آباد نمبر دو میں واقع تین منزلہ مکان نمبرc-94کے گراؤنڈ فلورپر پیر کی سہ پہر زور دار دھماکہ ہوا جس سے مکان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متاثرہ مکان کی عقبی گلی میں موجود مکان اور سامنے موجود دو مکانوں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے سے اطراف میں موجود گھر کی دیوار گر گئی اور دراڑیں پڑھ گئیں، دھماکے کی اطلاع پر پولیس،رینجرز اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سوئی گیس کے عملے کو طلب کر لیا گیا،ریکسیو اداروں اور پولیس نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر جھلسی ہوئی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا تاہم 45سالہ کانتی راجہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا،جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائیریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا ،زخمیوں میں 35سالہ عمیر ،28سالہ صدف اور 65سالہ نسیم بانو شامل ہیں،پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا شخص راہگیر تھا ،دھماکے سے سامنے موجود گھر کی دیور اسکے اوپر گر گئی،بم ڈسپوزل اسکواڈنےسوئپنگ کر کے پولیس کوکلیئرنس کی رپورٹ دے دی،بی ڈی ایس حکام کے مطابق مکان میں دھماکاکچن میں گیس بھر جانے کےباعث ہوا،واقعہ میں کسی قسم کا دھماکہ خیز مواد استعمال نہیں ہوا، عینی شاہد قاشان نے بتایا کہ اچانک زور دار دھماکے کی آواز آئی فوری طور پر لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت رکشے میں اسپتال منتقل کیا گیاجبکہ سوئی گیس کا عملہ واقعہ کے کافی دیر بعد بھی نہیں پہنچ سکا تھا۔دریں اثنا وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے محمود آباد میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے سے متاثرہ گھر کا دورہ کیا اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کیلئے کمشنر کراچی کو ہدایا ت جاری کیں اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ اہل علاقہ نے چار دن پہلے گیس لیکیج کی شکایت سوئی سدرن گیس کمپنی کو کی تھی مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی - صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بظاہر واقعہ محکمہ سوئی گیس کی غفلت کا نتیجہ لگتاہے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

تازہ ترین