• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ باچاخان اورولی خان،آخری روز علم وامن کانفرنس کا انعقاد

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے ہفتہ باچاخان اور ولی خان کی سات روزہ تقریبات پیر کوباچاخان مرکز میں اختتام پزیر ہوگئی،آخری دن پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ نے باچاخان مرکز میں باچاخان علم وامن کانفرنس کا انعقاد کیا، کانفرنس میں پی ایس ایف سے وابستہ پختون طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کانفرنس کے مہمان خصوصی اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید تھے، شاہی سید کا باچاخان کی علمی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ طلباء اپنی تمام توجہ علم کے حصول پر مرکوز کریں، ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوان ہی اپنی قوم کی درست رہنمائی کرسکتا ہے، انہوں نے باچاخان کے فلسفہ عدم تشدد کو عہد حاضر میں امن کی کنجی قرار دیا اور طلباء کو باچاخان کے فلسفے اور پیغام کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی تاکید کی، کانفرنس سے اے این پی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور پی یس ایف کے صوبائی ایڈوائزر شیرمحمد آفریدی، پی ایس ایف سندھ کے صدر انجینئرآصف خان یوسفزئی ،اے این پی ضلع غربی کے صدر ارشد سہیل اور ضلع شرقی کے صدر فہیم جان نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین