اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری کے حوالے سے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزیکٹو عدالتوں کو نہیں پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کا معاملہ حل ہو گیایہ کریڈٹ پارلیمنٹ کے ہر رکن اورعوام کو جاتا ہے، اس عدالت نے مداخلت نہیں کی معاملہ پارلیمنٹ پر ہی چھوڑا تھا پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف ہو تو بات چیت سے ہی حل ہونا چاہیے۔
پارلیمنٹ اور جمہوریت کی خوبصورتی یہی ہے کہ مل بیٹھ کر معاملات حل کریں، پارلیمنٹ کا وقار ہر صورت برقرار رہنا چاہیے۔ عدالت نے معاملہ نمٹا دیا ہے۔