• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کی یتیم و بے سہارا خواتین اور بچوں میں گرم کپڑے اور شالیں تقسیم

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اداروں عافیت، دارالفلاح، گہوارہ اور ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ کیا اور وہاں رہائش پذیر بزرگ مرد، خواتین، ورکنگ ویمن، یتیم اور بے سہارا بچوں سے ملاقات کی۔ کمشنر نے مردو خواتین اور بچوں میں گرم سوٹ، چادریں اور گرم شالیں تقسیم کیں اور انہیں دی جانیوالی سہولیات اور درپیش مسائل کے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ان مستحق اور نادار لوگوں کو معیاری تعلیم اور مفید علوم و فنون سکھا کرمفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔ کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ان اداروں میں رہائش پذیر افراد کا ہفتے میں دو بار ہسپتالوں میں روٹین چیک اپ کروایا جائے اور ماڈل چلڈرن ہوم میں کمپیوٹر ٹیچر کو رکھا جائے یا کسی کی رضا کارانہ طور پر خدمات حاصل کی جائیں اور اس کمی کو پورا کیا جائے تاکہ بچے جدید علوم سے آراستہ ہو سکیں۔ انہوں نے تمام اداروں اور ورکنگ ویمن ہاسٹل کے کیچن، کھانوں کے انتظامات، صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر نے ماڈل چلڈرن ہوم میں موجود بچوں سے گفتگو کی۔
تازہ ترین