• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پرفیوم فیکٹری میں آتشزدگی، ہلاکتیں 10 ہوگئیں

لاہور:امامیہ کالونی کی فیکٹری میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی


پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کے علاقے امامیہ کالونی میں پرفیوم بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، 4 بچے اور فیکٹری مالک شامل ہے، 2 زخمیوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

امامیہ کالونی کے نزدیک پرفیوم بنانے والی فیکٹری میں رات گئے سلنڈر پھٹنے سے اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ سے فیکٹری کا کچھ حصہ اور ایک ملحقہ مکان کی چھت زمیں بوس ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی ایئر پورٹ پر طیارے میں آگ لگی نہیں لگائی گئی تھی

ریسکیو عملے نے 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 10 افراد کی لاشیں اور 2 زخمیوں زاہد ولد عبدالمجید اور جنید کو ملبے سے نکال لیا۔

لاشوں کو ڈیڈ ہاؤس اور زخمی شخص زاہد کو میؤ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آگ کی شدت کے باعث ملحقہ گھروں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق 6 افراد کی شناخت ہو گئی ہے جن میں فیکٹری مالک عابد 65 سالہ زاہد ولد فضل، اس کی بیوی 55 سالہ رشیدہ، 6 سالہ اریبہ، 9 سالہ موسیٰ اور نوید شامل ہیں۔

ریسکیو کی 10 گاڑیوں اور عملے نے سرتوڑ کوشش کے بعد آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل اور ملبہ ہٹانا شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین