• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت کی مہوش حیات کے حالیہ فوٹو شوٹ پر تنقید

مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان و اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کے حالیہ فوٹو شوٹ پر اُن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک شعر لکھ دیا۔

عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر  مہوش حیات کی تصویر شیئر کی اور تنقید کرتے ہوئے شعر لکھا کہ ’تمہیں تمغہ کہوں یا نغمہ کہ سورج کہوں یا تارا۔‘

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ ’کیسے نام کرے گا روشن دو جگ میں حال تمہارا۔‘

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ مہوش حیات بھی استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیے: مہوش حیات کا عامر لیاقت کو کرارا جواب

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے پہلی بار مہوش حیات پر تنقید نہیں کی اِس سے قبل بھی جب مہوش حیات نے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا تو اُس وقت بھی عامر لیاقت نے اداکارہ پر شدید تنقید کی تھی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’آپ کو تمغہ امتیاز دینے کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ ’آئٹم گرل‘ اِس طرح کے امتیازی بیانات دیں، آپ کو پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے اور ویسے بھی اگر قاسم سلیمانی حیات ہوتے تو کیا وہ آپ کو ایران میں پرفارم کرنے کے لیے بُلاتے؟‘

عامر لیاقت کے اِس ٹوئٹ پر مہوش حیات نے اُن کو کرارا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’یہ ’آئٹم گرل‘ اپنی رائے دینے کا جمہوری حق رکھتی ہے اور میں اپنا وہ ہی حق استعمال کر رہی ہوں جب کہ آپ اِسے اپنا ذاتی مذاق بناتے ہیں اور اِس سے زیادہ کچھ نہیں، مرد بنیں۔‘

اُنہوں نے عامر لیاقت سے طنز یہ انداز میں سوال کیا تھا کہ ’ویسے اُس واقعے کا کیا ہوا جس میں آپ میرے خلاف ’لوڈ ویڈنگ‘ کا مقدمہ درج کر رہے تھے؟ میں بے چینی سے انتظار کر رہی ہوں۔‘

تازہ ترین