• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی،افغانی خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم عفان ندیم گرفتار

ایرانی،افغانی خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم عفان ندیم گرفتار


ایرانی اور افغانی خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم عفان ندیم میرپور خاص سے گرفتار کرلیا گیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے مطابق ملزم راولپنڈی کا رہائشی ہے، جسے میرپور خاص سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ ڈیڑھ برس سے ایک کمرے میں چھپا ہوا تھا۔

ملزم نے خواتین کو بلیک میل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر 150 سے زائد جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر گروپ کے ذریعے فیملی ٹری اور اس کا موبائل ڈیٹا لے کر خواتین کو بلیک میل کرتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم خواتین کے اکاؤنٹ ہیک کرکے ان کی تصاویر نکال کر بھی انہیں بلیک میل کرتا تھا۔

ملزم عفان ندیم ایسی ٹیکنالوجی استعمال کرتا تھا، جس سے چیٹ ایڈٹ اور سی ایل آئی تبدیل کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین