• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکارہ ماہرہ خان کے بیٹے نے اُن سے زندگی کے اُن خاص لمحوں کے بارے میں پوچھ لیا جن کو ہم ہمیشہ زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اُن لمحوں کے بارے میں بتایا جو اُن سے اُن کے بیٹے اذلان نے پوچھے تھے۔


ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اُن کے بیٹے اذلان نے اُن سے پوچھا کہ ماما کیا آپ جانتی ہیں کہ ہماری زندگی کے خاص لمحے کون سے ہوتےہیں؟‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ آپ مجھے بتاؤ کہ یہ لمحے کون سے ہوتے ہیں۔‘

 بیٹے نے کہا کہ ایسے لمحے جن کو آپ ہمیشہ زندہ رکھنا چاہتے ہیں وہ ہمارے سب سے خاص اور غیر معمولی لمحے ہوتے ہیں۔‘

ماہرہ خان نے لکھا کہ ’اِس کے بعد میں نے آنکھیں بند کیں اور اُ ن تمام لمحوں کے بارے میں سوچا جن کو میں زندہ رکھنا چاہتی ہوں تو یہ بہت سارے لمحے تھے۔‘

دیکھئے ماہرہ خان کی کچھ خوبصورت تصاویر


اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے کہا کہ ’آپ لوگ بھی یہ پوسٹ پڑھتے وقت ایسا کرنے کی کوشش کریں اِس سے آپ کو احساس ہوگا آپ کتنے خوش قسمت ہیں۔‘

تازہ ترین