• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایمبیسی کے فون نمبرز بند ہیں، چین میں پھنسے طلبا کی شکایت

پاکستان ایمبیسی کے فون نمبرز بند ہیں، چین میں پھنسے طلبا کی شکایت


چین میں پھنسے پاکستانی طلبا نے شکایت کی ہے کہ پاکستان ایمبیسی کی ویب سائٹ پر موجود فون نمبرز بند ہیں۔

پاکستانی طلبا نے کہا کہ جب بھی پاکستانی ایمبیسی سے رابطے کےلیے نمبر ملاتے ہیں وہ یا تو بند ہیں یا پھر بزی ملتے ہیں۔

پاکستانی طلبا نے مزید کہاکہ چین میں موجود کسی طالب علم کا ویب سائٹ پر دیے گئے نمبر ز پر کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے ۔

ساتھ ہی جیونیوز کو یہ معلومات بھی ملی ہیں کہ طلبا سے رابطے کےلیے ایک واٹس ایپ گروپ ایمبیسی اسٹاف نے بتایا تھا جواب سے کچھ دیر پہلے ختم کردیا گیا ہے ۔

ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا اپنے 4 ساتھیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

دو طلبا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 4 پاکستانیوں کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہم سب غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی خدارا پاکستانی سفارت خانہ ہمیں جلد از جلد ووہان سے نکالے۔

چین میں کورونا وائرس سے آج مزید 26 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے۔

تازہ ترین