چین سے پاکستانیوں کے انخلا کے معاملے پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے ۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کے انخلا کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ۔
دفترخارجہ نے کہاکہ ووہان میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کا فیصلہ تنہا وزارت خارجہ نے نہیں بلکہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے ۔
ترجمان نے مزید کہاکہ پاکستانیوں کی چین سے واپسی کےاگلے اقدام سے متعلق تمام فیصلے ٹیکنیکل کمیٹی ،اسٹیک ہولڈرز اور وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
دفترخارجہ نے یہ بھی کہاکہ مشترکہ قومی کوشش کےلیے رہنما ادارہ وزارت صحت کا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ چین میں پھنسےپاکستانیوں سےرابطوں کےفقدان کامعاملہ بیجنگ کےساتھ اٹھایاہے۔