پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پلاسٹک کے کھلونوں کی دکان میں آگ لگنے سے 2 منزلہ عمارت میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، البتہ جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو کی 8 گاڑیوں کی مدد سے 2 گھنٹے میں کافی مشکلات کے بعد کھلونوں کی مذکورہ دکان میں لگی آگ پر قابو پایا گیا۔
واقعہ گوجرانوالہ کے بیری والا چوک میں واقع کھلونوں کی دکان میں آگ لگنے سے پیش آیا، لگنے والی آگ نے 2 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق پلاسٹک کے کھلونوں کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری 2 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیئے: اسلام آباد، اتوار بازار میں آتشزدگی، 1000 اسٹالز خاکستر
ریسکیو کی 8 گاڑیوں کی مدد سے مسلسل 2گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم دو منزلہ عمارت میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بیری والا چوک اندرونِ شہر میں ہونے اور گلیوں بازاروں کے تنگ و تاریک ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔