• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چین سے برطانویوں کے انخلاء کا پلان تاخیر کا شکار

چین کے شہر ووہان میں پھنسے غیر ملکیوں کا انخلاء جاری ہے، البتہ وہاں پھنسے برطانوی شہریوں کے انخلاء کا پلان تاخیر کا شکار ہو گیا۔

برطانوی حکام اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے چین کی اجازت کے منتظر ہیں۔

ووہان میں موجود 200 برطانوی شہریوں کو نکالنے کے لیے برطانیہ کے طیارے کو آج چین پہنچنا تھا لیکن برطانوی حکام کو اب تک چین کی جانب سے فلائٹ کی اجازت نہیں ملی ہے۔

ترجمان برطانوی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کے شہر ووہان سے اپنے شہریوں کو نکالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں چینی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارت میں ’کورونا‘ کا پہلا کیس سامنے آ گیا

امریکا اور جاپان بھی چین سے اپنے شہریوں کا انخلاء کرا چکے ہیں، اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے امریکا اور جاپان کے بعد برطانیہ اور ترکی سمیت دیگر ملکوں کے طیارے بھی جلد چین پہنچیں گے۔

چین بھر میں کورونا وائرس سے 180 اموات ہوچکی ہیں، جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 711 تک پہنچ گئی ہے۔

چین کے علاوہ دیگر 19 ملکوں میں بھی اس وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، کرونا وائرس کا تازہ ترین کیس بھارت میں سامنے آیا ہے۔

ووہان کی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم بھارتی طالب علم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اسے اسپتال میں علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین