• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو چین سے نہیں نکالا جائے گا، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو چین سے نہیں نکالا جائے گا، ڈاکٹر ظفر مرزا


وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے چین میں کورونا وائرس سے خوفزدہ پاکستانیوں کو نکالے جانے کے امکانات کو ختم کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان، اس خطے اور دنیا کے مفاد میں یہی بہتر ہے کہ ہم لوگوں کو وہاں سے نہ نکالیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت بھی یہ سفارش نہیں کررہا کہ کوئی بھی ملک چین سے اپنے لوگوں کو باہر نکالے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک نے اپنے سفارتکاروں کو چین سے نکالا، تاہم ضروری ہے کہ ہم چین کی پالیسی کے ساتھ چلیں اور اس بیماری کے پھیلاؤ کا باعث نہ بنیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ چین میں اس بیماری کی سب سے بہترین تشخیص ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستانیوں کے لیے جہاز نہ بھیجنے کا مطلب غیرذمہ داری نہيں، بلکہ بہت ذمے داری کا مظاہرہ ہے، ہمیں اپنے لوگوں کی لمحہ بہ لمحہ خبر ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 180 ہوگئی جبکہ 8 ہزار کے قریب افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

دسمبر میں ووہان شہر سے شروع ہونے والا مرض اب تک 18 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

تازہ ترین