کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے ان خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے کہ ایم کیو ایم نے کابینہ میں واپسی کے لئے مزید ایک وزارت مانگ لی ہے، ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ کسی کو وزیر بنانے کے لئے نام دیا گیا ہے، اس قسم کی خبروں کا مقصد ایم کیو ایم کو بدنام کرنے اورمسائل کے حل کے حوالے سے اس موقف کو نقصان پہنچانا ہے،ایم کیوایم پاکستان کابینہ سے مزید وزارتوں کیلئے نہیں بلکہ وزارت کو چھوڑکر باہرآئی ہے، ایم کیو ایم پاکستان شہری سندھ کے ساتھ ناانصافیوں،فنڈ کی عدم فراہمی جیسے مسائل کی خاطر کابینہ سے باہر آئی،ایم کیوایم پاکستان کو وزارتوں کی ضرورت نہ پہلے تھی اور نہ اب ہے۔