• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کا ایک بار پھر سندھ میں نئے صوبے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے ایک بار پھر سندھ میں نئے صوبے کا مطالبہ کردیا ،انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں صوبےبنتے ہیں اور یہاں بھی بن سکتے ہیں، حکومت سندھ اپنے متعصب رویوں سے باز نہ آئی تو جلد کراچی والوں کے ساتھ انکے حق کے لئے سڑکوں پر ہوں گے۔ جمعرات کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے تمام فیصلوں سے تعصب کی بو آتی ہے ، حکومت سندھ نے کراچی و اندرون سندھ میں رہنے والوں کے حق غصب کرکے دوسروں کو دیئے۔ حکومت سندھ اب معاشرتی علوم کی کتابوں میں بھی بچوں کو کراچی والوں کے لئے غلط تاثر دے رہی ہے۔
تازہ ترین