• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ طیفا ان ٹربل‘ کا ٹریلر


پاکستان کے سپراسٹار علی ظفر اور مایا علی کی سپرہٹ فلم’ طیفا ان ٹربل ‘کو پاکستانی شائقین اب نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکیں گے۔

اس حوالے سے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر اعلان کیا۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’گزشتہ سال دنیا بھر میں ریلیز ہونے کے بعد ’طیفا ان ٹربل‘اب نیٹ فلکس پاکستان پر بھی دستیاب ہے‘۔

2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ میں علی ظفر اور مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا فلم نے دنیا بھر سے 50 کروڑ کی کمائی کی تھی اور باکس آفس پر سپر ہٹ قرار پائی تھی۔

یاد رہے کہ فلم ’طیفا ان ٹربل‘ میں علی ظفر، مایا علی، جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اور نیئر اعجاز نے اہم کردار کیا تھا جبکہ فلم کی ہدایت کاری احسن رحیم نے کی تھی۔

تازہ ترین