• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم وزارتیں چھوڑے، کراچی پرتوجہ دے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو


بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی کے ساتھی اتحاد نبھائیں گے ،پنجاب، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کےخلاف کافی آوازیں اٹھ رہی ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل نہیں کررہی، ہمارے صوبے کی عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، پانی سمیت وفاقی حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تاحال زرعی پالیسی متعارف نہیں کروائی گئی، مشرف دور میں بھی گندم امپورٹ کررہے تھے، آصف زرداری نے گندم کی سپورٹ پرائز دی اور کسانوں کو ریلیف فراہم کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کرکے پی ٹی آئی حکومت کو مسلط کیا گیا، حکومت کو ہر حال میں گھر جانا پڑےگا، حکومت کی جانب سے معاشی ٹیم بنانےمیں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا گیا، ایف بی آر میں باہر سے لوگ لائے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایف بی آر والوں کوچھٹی پہ بھیجا جاتا ہے تو ٹیکس کیسے اکٹھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نوکریوں اور گھروں سمیت مختلف عوامی فلاحی وعدوں سے وزیر اعظم عمران خان نے یو ٹرن لے لیا ہے، امید ہے آئی جی سندھ کا معاملہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کی مشاورت سے حل ہوجا ئے گا۔

تازہ ترین