• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: منگولیا میں چینیوں کا داخلہ بند، اٹلی اور برطانیہ بھی متاثر

کورونا وائرس: منگولیا میں چینیوں کا داخلہ بند، اٹلی اور برطانیہ بھی متاثر


کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئےمختلف ملکوں میں خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں، منگولیا نے چین کے شہری اور چین سے آنے والے غیر ملکیوں پر اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔ سنگاپور نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر چین بھر سے آنے والے افراد پر اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

ہانگ کانگ حکومت نے تمام اسکولوں کو 2 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے، ادھر ووہان میں پھنسے 100 جرمن شہریوں کو نکالنے کیلئے جرمن طیارہ آج چین پہنچے گا۔

جرمن وزیر خارجہ کے مطابق چین سے آنے والے جرمن شہریوں کو ایک فوجی بیس میں 2 ہفتوں کیلئے الگ تھلگ رکھا جائے گا جبکہ برطانیہ میں بھی چین کے کورونا وائرس کے پہلے دو کیسز سامنے آگئے۔

اطلاعات کے مطابق دو برطانوی شہریوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، چیف میڈیکل افسر کے مطابق انگلینڈ کے ایک ہی خاندان کے دوافراد میں کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرہ افراد کو خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین