• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی حکومت پاکستانی طلبا سےتعاون کررہی ہے، ظفر مرزا

چینی حکومت پاکستانی طلبا سےتعاون کررہی ہے،ظفر مرزا


وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، 538 بچے چین کے شہر ووہان میں موجود ہیں۔

چیئرمین خالد مگسی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا، اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے بریفنگ دی۔

انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ چینی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی طلبا سے مکمل تعاون کر رہی ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنے سے( کورونا وائرس) بیماری بڑھ سکتی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ بیماری کو روکنے کے لیے لوگوں کو وہاں سے باہر نہیں نکال رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس اور اسپتالوں میں چین سے آنے والے افراد کے چیک اپ کے حوالے سے انتظامات کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی کہا کہ یہ ہمارے لیے اہم چیلنج ہے، ہمارے پاس بیماریوں سے بچنے سے متعلق کوئی بھی سہولت نہیں، متاثرہ چاروں پاکستانی بچے تیزی سے بہتر ہورہے ہیں۔

تازہ ترین