• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش تھی، عائشہ نسیم

پشاور ( نمائندہ جنگ) آئی سی سی خواتین ٹی 20 ورلڈکپ 2020 کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی قومی خواتین اسکواڈ میں شامل کرکٹر عائشہ نسیم ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ کاحصہ رہی ہیں، ٹیم میں شمولیت پر ٹرسٹ کے ممبران ٹرسٹی نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ٹرسٹ نے عائشہ نسیم کو  اسپانسرشپ دی تھی۔ عائشہ نسیم کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے لئے روانگی سے قبل وہ بہت پرجوش ہیں، ہر کرکٹر اپنے ملک کی جانب سے ورلڈکپ کھیلنے کی خواہش رکھتی ہے، وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ کیرئیر کے آغاز میں ہی انہیں میگا ایونٹ کھیلنے کا موقع مل رہاہے۔
تازہ ترین