• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصاب میں مہاجرین کی توہین، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کا احتجاج

اسلام آباد (صباح نیوز) حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے نصاب میں مشرقی پاکستان سے آنے والے افراد کی توہین سے متعلق کتاب کو ضبط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق مطالعہ پاکستان کی ساتویں جماعت کی کتاب میں مشرقی پاکستان سے آنے والوں کے بارے میں درج ہے کہ یہ فرار ہو کر آئے اور پناہ گزین کیمپوں میں ٹھہرے۔جمعہ کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صابر حسین قائم خانی نے ایم کیو ایم کے دیگر ارکان کے ہمراہ قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا۔ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور کتاب ضبط کرنے کا مطالبہ کیا۔ صابر حسین قائم خانی نے کہا کہ ہمارے انہی تعصبات کی وجہ سے بنگلہ دیش بنا۔ سندھ ٹیکسٹ بورڈ سے منظور معاشرتی علوم کی ساتویں جماعت کی کتاب کے صفحہ نمبر 120 پر درج ہے کہ مشرقی پاکستان سے لوگ سندھ فرار ہو کر آئے تھے اور غیررسمی بستیوں میں پناہ گزین ہوئے۔
تازہ ترین