• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے


کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے ،شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہےشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں اس وقت ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ان میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے ۔

صو بہ خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ چترال ، مالم جبہ ، دیر ، سوات،کالام اور پاراچنار میں شدید سرد ی کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صو بہ پنجاب میں جہلم، چکوال، ناروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، لاہور اور سرگودھا کے اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

لا ہور اور گو جرانوالہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ، قلات اور زیارت میں بھی سرد ہوائیں چلنے سے سردی اور بڑھ گئی ہے۔

کشمیرکے اضلاع میں کہی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم بے انتہا سرد ہے

تازہ ترین