• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چڑیا گھر میں بچے کے ساتھ کھیلتی پینگوئن کی ویڈیو وائرل

چڑیا گھر میں بچے کے ساتھ کھیلتی پینگوئن کی ویڈیو وائرل


برطانیہ کے چڑیا گھر میں بچے کے ساتھ کھیلتی پینگوئن کے دلچسپ انداز نے لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔

کہتے ہیں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والی پینگوئن کو ہی دیکھ لیں جسے نیا دوست مل گیا ہے۔

دوستی کے یہ خوبصورت مناظر برطانیہ کی کاؤنٹی ایسکس کے چڑیا گھر میں اُس وقت دیکھے گئے جب پانی سے بھرے شیشے کے پنجرے میں موجود پینگوئن نے سیر کیلئے آئے ایک پانچ سالہ بچے سے دوستی کرلی اور اُسکے ساتھ کھیلنے لگی۔

ننھا میاں جیسے بھاگتا تو پینگوئین بھی تیزی سے بچے کے ساتھ اِدھر اُدھر بھاگتی رہی۔

پینگوئن کے اس دلچسپ انداز پر نہ صرف بچہ بے حد خوش ہوا بلکہ وہاں موجود تمام افراد بھی بے حد محظوظ ہوتے ہوئے اور شرارتی پینگوئن کی ویڈیوز و تصاویر بنانے لگے۔

تازہ ترین