• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے3پروازیں281مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئیں

چین سے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع ہوگئی


پاکستان اورچین کےدرمیان پروازیں بحال ہونے کے بعد تین پروازوں میں دو سو اکیاسی مسافر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2 پروازیں چین سےبراہ راست،ایک پرواز دوحاسے اسلام آباد پہنچی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 183مسافرچین سےاسلام آبادپہنچےجن میں172پاکستانی ہیں۔

رات گئے پروازکیوآر632 دوحا سے40 طلبہ کو لےکر اسلام آباد پہنچی جبکہ پرواز سی زیڈ6007 ارمچی سے61مسافروں کولےکراسلام آباد پہنچی جن میں 11 مسافر چینی اور 50 پاکستانی تھے۔

پروازسی زیڈ5241 ارمچی سے82 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی، دوسری پرواز میں تمام 82 مسافر پاکستانی تھے،ایوی ایشن ذرائع

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بیجنگ سے آج شام پرواز سی اے 945 کے اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ چین سے 3 پروازوں کے ذریعے اسلام آباد پہنچنے والوں میں 281 مسافر عام پاکستانی، طالب علم اورچینی شہری شامل ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ہرممکن ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، کورونا وائرس سے متعلق معلومات کے لیے ائیر پورٹس پر ہیلتھ انفارمیشن بوتھ قائم کردیے گئےہیں۔

یہ بھی پڑھیے: چین سے 69 مسافر لیکر پرواز اسلام آباد لینڈ کرگئی

یہ بھی پڑھیے: کورونا سےاموات کی شرح دیگر وبائی امراض سے کم ہے، چینی طبی ماہر

ایوی ایشن ذرائع کےمطابق ایک اورپروازسی اے 945 بیجنگ سے آج شام اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین